سابق آئی جی جیلز اور سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اپنے گھروں پر موجود 

17 Aug, 2024 | 04:51 PM

سٹی42:  آج ہفتہ کے روز سابق آئی جی جیل خانہ  پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ بھی اپنے گھر پر ہی موجود پائےگئے۔ ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں تحویل میں لیا گیا ہے لیکن آج  شاہد سلیم بیگ نے اپنے متعلق افواہوں کی واضح الفاظ میں تردید کی ہے.

مرزا شاہد سلیم بیگ نے آج ہفتہ کے روز  بتایا  کہ انہیں کسی نے حراست میں نہیں لیا تھا۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا, " میں اپنے گھر میں اپنی گرفتاری کی خبر چائے کی چسکی لیتے ہوئے سُن رہا ہوں، اسے زرد صحافت کہتے ہیں۔"

 سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ظفر اقبال کے بارے میں بھی افواہ تھی کہ وہ 13 اگست سے اپنے گھر  پر نہیں تھے۔   ظفر اقبال جمعہ کی سہ پہر  اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائش گاہ پر موجود پائے گئے اور انہوں نے ایک دوسرے اہلکر ناظم شاہ کی فیملی سے بھی ملاقات کی۔ 

گزشتہ روز یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ اڈیالہ جیل کے عہدہ سے ہٹا دیئے گئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ  ظفر اقبال کو   جیل میں عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے شبہ میں  حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ بعد میں اڈیالہ جیل کے مزید 2 افسروں سے پوچھ گچھ  کئے جانے کی اطلاعات ملی تھیں۔   ان میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال اور اسسٹنٹ ناظم شامل تھے۔

مزیدخبریں