مون سون صورتحال اور ممکنہ موسمی اثرات؛ احتیاطی تدابیر جاری

17 Aug, 2024 | 03:38 PM

روزینہ علی : مون سون صورتحال کے باعث ہونے والے ممکنہ موسمی اثرات کے پیش نظر  این ڈی ایم اے احتیاطی تدابیر  جاری کردیں ۔ 

 این ڈی ایم اے  کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق آئندہ 24-48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان کا، پنجاب میں لاہور، سیالکوٹ ، ناروال، موسلادھار بارشوں کیوجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، دریائے چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلابی ریلے متوقع، مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ  جنوبی پنجاب کے اضلاع رحیم یار خان ، بہاولپور اور ملتان میں بھی بارشیں اور اربن فلڈنگ کا امکان ہے، ڈی جی خان اور راجن پور میں ہل ٹورینٹ کا خطرہ ہو سکتا ہے ۔ 

 این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقوں قلات، زریات ، ژوب ، کوئٹہ میں موسلادھار بارشوں اور ہل ٹورینٹ کا خدشہ ہے ، سندھ میں نواب شاہ اور  سکھر میں چند مقامات پر اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔

احتیاطی تدابیر  

 شہری موسم کی اپ ڈیٹس اور الرٹس سے باخبر رہیں۔ مون سون الرٹس کے لیے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، اربن فلڈنگ کے اثرات سے بچنے کے لیے نشیبی علاقوں کے رہائشی چھتوں اور کھڑکیوں کو مناسب طریقے سے واٹر پروف بنائیں، برساتی پانی جمع ہونے سے بچنے کے لیے خصوصی اقدامات  کئے جائیں، گٹر اور نکاسی  آب کے نظام کو مؤثر بنائیں،  کسی بھی  کمزور انفرااسٹرکچر کو محفوظ کر لیں جو تیز ہواؤں اور تیز بارش سے نقصان کا باعث بن سکتا ہے، سیلابی پانی میں چلنے، تیرنے یا گاڑی چلانے سے گریز کریں ،  سیلابی علاقوں سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں، کھلے مین ہولز اور رکاوٹوں سے آگاہ رہیں۔ این ڈی ایم اے تیز بارش کے دوران شارٹ سرکٹ سے بچنے کے لیے برقی آلات کو ان پلگ کریں۔ گیلے ہاتھوں سے برقی آلات کو مت چھوئیں۔

 این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے  کی ہدایت کردی گئی، ساتھ ہی عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں