ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشی پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

بارشی پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 نبیل کمبوہ: بارشی پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔ بروقت نکاسی مکمل کرنے کا حکم دیا 
 شدید بارشیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مختلف شہروں میں بارشی پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے  بروقت نکاسی آب مکمل کرنے کا حکم دے دیا 
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنرز کو نکاسی آب آپریشن کی مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بارشوں کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنا ئی جائے۔سڑکوں بازاروں ، گلی محلوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد مکمل کیا جائے، عوام کو کسی بھی قسم کی دقت نہ اٹھانی پڑے-بارش کے دوران عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسر اور اہلکار قابل تحسین ہیں -