ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : کارپوریٹ کرائم سرکل ایف آئی اے لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لیے ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  ہے۔کارپوریٹ کرائم سرکل ایف آئی اے لاہور نے ڈی ایچ او فیز  4 میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی 14 کروڑ کی کرنسی برآمد ہوئی ، ملزمان سے 1کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے، 15ہزار 800امریکی ڈالر، 11ہزار 660 یورو، 1 لاکھ 20ہزارترکش کرنسی، 2500قطری ریال برآمد ہوئے ۔ ملزمان میں محمد طاہر،عثمان علی،عثمان مجید اور خرم شہزاد شامل ہیں ۔ 

ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب کمپوزٹ سرکل گجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی، اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا، ملزم محمد سلیم کو چھاپہ مار کاروائی میں حافظ آباد روڈ گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ، ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھا ، ملزم  سے 224500 پاکستانی روپے برآمد ہوئے، اس کے علاوہ 600امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔