رائیونڈ:دوران چیکنگ پولیس نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

17 Aug, 2024 | 01:10 PM

مہر وحید عالم: لاہور کے علاقے رائیونڈروڈ پردوران چیکنگ پولیس نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 چار پولیس اہلکاروں کی شہری پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، شہری چیخ چیخ کرروتا رہا لیکن پولیس اہلکاروں نے ایک نہ سنی ۔

رائیونڈپولیس کاکہنا ہے کہ شہری سے آئس اور پاؤڈر برآمد ہواہے جس پر اس کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں