وقاص عظیم : وفاقی وزارت خزانہ نے فسکل آپریشن رپورٹ 2022-23 جاری کردی ۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد رہا ، مالی سال 2021-22 میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے7.9 فیصد تھا، گذشتہ مالی سال 2022-23 کل آمدنی 9633 ارب روپے رہی ۔گذشتہ مالی سال اخراجات 2 ہزار 860 ارب روپے بڑھ گئے ۔
گذشتہ برس 16 ہزار 154 ارب روپے کے اخراجات کئے گئے ۔ گذشتہ مالی سال کل ٹیکس آمدنی 7818 ارب روپے رہی ۔گذشتہ سال نان ٹیکس آمدنی 1814 ارب روپے رہی ۔گذشتہ برس 14 ہزار 583 ارب روپے کے جاری اخراجات کئے گئے ۔گذشتہ سال سود کی ادائیگیوں پر اخراجات5831 ارب روپے رہے۔
ایک سال میں سود کی ادائیگیوں میں 2 ہزار 649 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ۔گذشتہ سال دفاعی اخراجات 1585ارب روپے سے زائد رہے ۔گذشتہ مالی سال دفاعی اخراجات 174 ارب روپے بڑھ گئے۔