نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی  خارجہ امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں

17 Aug, 2023 | 06:14 PM

محسن الملک: نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی  کیرئیرسٹ ڈپلومیٹ ہیں۔وہ  پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے قانون میں بی اے اور دفاعی امور میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے مارچ 1979 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت سے قبل آکسفورڈ یونیورسٹی میں بطور وکیل تعلیم حاصل کی۔  جلیل عباس جیلانی فرانسیسی، عربی، سرائیکی، پنجابی اور پشتو سمیت کئی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں

جلیل عباس جیلانی نے 1979 میں پاکستان کے وزارت خارجہ میں بطور افسر شمولیت اختیار کی ۔ جلیل عباس جیلانی سیکرٹری خارجہ تعینات ہونے سے پہلے  بیلجیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رہے ۔

 جلیل عباس جیلانی اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے دوران برسلز میں نیٹو کے ہیڈکوارٹر کے ساتھ بھی رابطے میں رہے۔ اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے دوران انہوں نے جنوبی ایشیائی امور میں مہارت حاصل کی۔

جلیل عباس جیلانی 1992 سے 1995 تک وزارت خارجہ میں بھارت کے لیے ڈائریکٹر رہے۔ وہ  1999 سے 2003 تک نئی دہلی میں پاکستان کے ڈپٹی اور نگران ہائی کمشنر رہے

جلیل عباس جیلانی 2003 سے 2007 تک پاکستانی وزارتِ خارجہ میں جنوبی ایشیا اور سارک ممالک کے لیے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کرتے رہے۔انہوں نے 2005 میں  دفترِ خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے بھی کام کیا، وہ  1983 سے 1985 تک جدہ، میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے عہدے پر فائز رہے۔

جلیل عباس جیلانی 1985 سے 1988 تک لندن،میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے عہدے پر فائز رہے۔جلیل عباس جیلانی  1995 سے 1999 تک واشنگٹن میں میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے عہدے پر فائز رہے۔

جلیل عباس جیلانی 2007 سے 2009 میں کینبرا میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے عہدے پر فائز رہے۔

مزیدخبریں