عابد چودھری : لاہور میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے، کاہنہ اور لیاقت آباد میں دوشہریوں کو جان سے مار دیا گیا۔پولیس نے شواہد اکٹھےکرکےملزمان کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق کاہنہ میں اکبرنام کےشخص کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔مقتول اکبر دس سال جیل کاٹ کر چند روز قبل رہا ہوا تھا۔جبکہ لیاقت آباد میں مخالفین نے نوجوان عمر عرف کالا بٹ کو فائرنگ کر کےجان سے ماردیا۔مقتول اپنے دوست کے ہمراہ ایک پان شاپ میں موجود تھا۔ ملزمان اندھادھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔پولیس کا کہنا ہےملزمان کو تلاش کیاجارہاہے۔