ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثنا کی بطور سابق وزیر داخلہ معذرت

رانا ثنا کی بطور سابق وزیر داخلہ معذرت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے بطور سابق وزیر داخلہ سکیورٹی لینے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے تمام سرکاری مراعات واپس کر دی ہیں، انہوں نے سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیر داخلہ نے سرکاری گاڑی اور انہوں نے بطور سابق وزیر داخلہ سکیورٹی لینے سے معذرت کرتے ہوئے سکیورٹی بھی واپس کر دی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے ہابمی مشاورت کے بعد انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم تعینات کیا تھا جس کے بعد انوار الحق کاکڑ نے 14 اگست کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا جبکہ شہباز شریف نے اس سے قبل ہی وزیراعظم ہاؤس خالی کر دیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer