جمال الدین : ننھےبچےنےباپ کی ضمانت کیلئےوکیل کوفیس میں پالتومرغادےدیا ۔
مزدور کا بیٹا ایان فیس نہ ہونےکےباعث اپناپالتووپسندیدہ مرغالےآیا۔فیس وصول کرتےہوئےوکیل کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔بچہ اپنا مرغا وکیل کودیتےوقت چوم چوم کرروتارہا۔معصوم بچے ایان کو چچا محسن عباس نے بیٹا بنا کر پالا۔پتوکی کے محسن عباس کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے۔
وکیل ملک پرویز کا کہنا تھا کہ محسن عباس چائےکےہوٹل پرمزدوری کرتاہے، پولیس نے25ہزار روپے مانگے ۔محسن عباس ایک ہفتہ پولیس کی حراست میں رہا،محسن عباس کوبعد ازاں پیسے لیکر لاہور پولیس کے حوالے کر دیا ۔محسن عباس کی درخواست ضمانت تیار کر لی ہے جلد فائل کر رہے ہیں ۔
فیس نہ ہونے پر بچے نے وکیل کو پالتو مرغا دے دیا
17 Aug, 2023 | 04:07 PM
This browser does not support the video element.