سکو لو ں کی چھٹیاں ختم ہونے سے قبل نا کارہ کیمرے ٹھیک کرانے کا حکم

17 Aug, 2023 | 02:44 PM

(جنید ریاض)لاہور کے ساٹھ فیصد سرکاری سکولوں میں سکیورٹی کیمرہ ناکارہ ہوگئے۔ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کو چھٹیاں ختم ہونے سے قبل کیمرے ٹھیک کرانے کا حکم دے دیا,سکول کھلنے میں 3 روز باقی رہ گئے۔

لاہور کے ساٹھ فیصد سرکاری سکولوں میں سکیورٹی کیمرے خراب ہیں ،احکامات کے باوجود سکولوں کے مرکزی گیٹ اور اہم پوائنٹس پر لگائے گئے کیمرے ٹھیک نہ کرائے جاسکے۔اے اور اے پلس کیٹگری سکولوں کو گرمی کی چھٹیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے ٹھیک کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق سکولوں کے پاس سی سی ٹی وی کیمروں کو ٹھیک کرانے کیلئے فنڈز ہی دستیاب نہیں ہیں۔

سکول سربراہان کا کہنا ہے گزشتہ مالی سال میں بھی 2 سہ ماہی کا بجٹ ابھی تک جاری نہیں کیا گیا،فنڈز ملتے ہی نئے سی سی ٹی وی کیمرے لگوالیں گے۔ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کو چھٹیاں ختم ہونے سے قبل کیمرے ٹھیک کرانے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں