موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار جاری

17 Aug, 2023 | 02:20 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار جاری،گرلز سکول سوا سات بجے لگیں گے 12:45 پر چھٹی ہوگی۔گرلز سکولز میں جمعہ کے روز سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔
موسم گرما کی تعطیلات کے بعد  بوائز سکول ساڑھے سات بجے لگیں گے چھٹی ایک بجے ہوگی،بوائز سکول کو جمعہ کے روز ساڑھے گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ سکول میں گرلز سکول صبح 6:45 اور بوائز سات بجے صبح لگیں گے
سکینڈ شفٹ میں گرلز سکول سہ پہر 12:30 اور بوائز سکول اڑھائی بجے لگیں گے۔
 

مزیدخبریں