(ویب ڈیسک)نگران حکومت آنے کے بعد مسلسل دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار رہا،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں صرف 43 پیسے کی کمی ہوئی۔
انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے،گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 42 پیسے مہنگا ہو کر 294 روپے 93 پیسے کی سطح پر آگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12:24 بجے 303 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مندی چھائی رہی،100 انڈیکس 215 پوائنٹس کمی سے 47931 کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
الفا بیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو خرم شہزاد نے بتایا کہ بتدریج درآمدات کھلنے اور لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کے ریٹائر ہونے کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا ہے,خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ ہوسکتا ہے۔