اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا

17 Aug, 2022 | 11:03 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)اداروں کیخلاف بیانات دینے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا جس پر اسلام آباد پولیس شہباز گل کو لینے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تو پنجاب حکومت کی جانب سے شہباز گل کو ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

 اسلام پولیس کی جانب سے عدالتی آرڈر دکھانے پر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا، شہباز گل کو پہلے میڈیکل کیلئے پمز منتقل کیا جائے گا،پنجاب پولیس کے اہلکار اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔

مزیدخبریں