(ویب ڈیسک) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط ، مجرموں اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی واپسی ممکن ہو سکے گی۔
برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مجھے فخر ہے میں نے اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ غیر ملکی مجرموں اور امیگریشن کے مجرموں کو برطانیہ سے پاکستان واپس کرنے کے لیے نئے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیل ہماری #NewPlanForImmigration کو عملی شکل میں ظاہر کرتی ہے جیسا ہم برطانوی عوام کے لیے ڈیلیور کرتے ہیں۔
???????????????????? BREAKING:
— Priti Patel (@pritipatel) August 17, 2022
I'm proud to have signed a new landmark agreement with our Pakistani friends to return foreign criminals and immigration offenders from the UK to Pakistan.
This deal shows our #NewPlanForImmigration in action, as we deliver for the British people. pic.twitter.com/UBK7gZ7Z9X
اس معاہدے سے پاکستان اور برطانیہ اپنے سزا یافتہ مجرموں کو وطن واپس بھیج سکیں گے تاہم یہ صرف متعلقہ عدالتوں سے سزا پانے والے شہریوں کی وطن واپسی کی اجازت دے گا۔
خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں برطانیہ کے ساتھ مجرموں کی تحویل کے معاہدے کے حوالے سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے کہا تھا برطانیہ کے ساتھ مجرموں کی واپسی کے معاہدے پر بہترین عوامی مفاد میں دستخط کیے جائیں گے۔