شہباز گل کو  ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت

17 Aug, 2022 | 07:18 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) شہباز گِل کو  اڈیالہ جیل کے میڈیکل افسر نے راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ( ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کرنےکی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو جیل ہسپتال کے ڈاکٹر کے چیک اپ کے بعد اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیکل افسر جیل اسپتال کے مطابق شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ شہبازگل کو ایمرجنسی کی صورت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرنے اور ہسپتال میں پولیس گارڈ بھی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں