پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلوں کا امکان

17 Aug, 2022 | 05:46 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلوں کا امکان،5 ڈی آئی جیز اور متعدد ڈی پی اوز کے تقرر وتبادلے متوقع ،آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جیز کی تعیناتیوں کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔ 

ڈی پی اوز کی تعیناتی کے لئے آئی جی پنجاب کو حکومتی ہدایت کا انتظار ہے،تقرری کے منتظرخرم علی شاہ کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کئے جانے کا امکان ہے،کامران عادل کو ڈی آئی جی ٹریننگ تعینات کئے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

راؤ کریم کو ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کئے جانے کا امکان جبکہ شارق جمال کو ڈی آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ تعینات کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،حماد عابد کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی تعینات،ڈی پی او اٹک ،لیہ  اوراوکاڑہ کی خالی سیٹوں پر تعیناتی متوقع ہے،ڈی پی او سیالکوٹ ،قصور،بھکر سمیت دیگر کے تبادلے آج متوقع ہیں۔

مزیدخبریں