اداکارہ جیکولین فرنینڈس بڑی مصیبت میں پھنس گئیں

17 Aug, 2022 | 05:17 PM

ویب ڈیسک : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا نے بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کے الزام میں نامزد کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندرا شیکھر کے خلاف 200 کروڑ بھارتی روپے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو نامزد کیا ہے اور اس حوالے سے نئی دلی کی عدالت میں مقدمے کی ایک سپلیمنڑی چارج شیٹ بھی جمع کروائی گئی ہےجس میں  بتایاگیا ہے کہ سکیشن چندرا شیکھر نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو اسی منی لانڈرنگ کی رقم میں سے 5 کروڑ روپے سے زائد کے تحائف دیے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو معلوم تھا کہ انہیں جو رقم یا تحائف سکیش چندرا شیکھر کی جانب سے دیے گئے ہیں  ان سے متعلق کیس چل رہا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکیش چندرا شیکھر نے اپنی قریبی ساتھی پنکی ایرانی کے ذریعے جیکولین فرنینڈس کو 5 کروڑ 71 لاکھ بھارتی روپے کے تحائف پیش کیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندرا شیکھر نے سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ کو تحائف میں گھر، قیمتی کار، برانڈڈ بیگ اور دیگر اشیا دیں۔

اس سے قبل جیکولین فرنینڈس بھی اعتراف کرچکی ہیں کہ انہیں سکیش چندرا شیکھر نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا قرض، 52 لاکھ بھارتی روپے کا گھوڑا اور 9 لاکھ بھارتی روپے کی بلی تحفے میں دی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا نے بھارتی اداکارہ کے 7 کروڑ روپے کے اثاثوں کے حوالے سے بھی ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔

مزیدخبریں