ویب ڈیسک: پاک سوزوکی نے مختلف گاڑیوں کی ریٹیل قیمتوں میں دو لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔
کمپنی نے آلٹو وی ایک کی قیمت میں 90 ہزار، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 30 ہزار، آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 16 ہزار، کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 45 ہزار، کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں ایک لاکھ 35 ہزار، کلٹکس ای ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 25 ہزار، ویگین آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 47 ہزار، ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت میں ایک لاکھ 35 ہزار اور ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 28 ہزار فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
سوفٹ جی ایل مینول کی قیمت میں ایک لاکھ 69 ہزار، سوفٹ جی ایل سی وی ٹی ایک لاکھ 79 ہزار، سوفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں ایک لاکھ 99 ہزار، بولان وی ایکس کی قیمت میں 79 ہزار، بولان کارگو کی قیمت میں 79 ہزار اور راوی کی قیمت میں 75 ہزار کمی کی گئی ہے۔