سٹی42: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ روپے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 4 روپےاضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 213 روپے سے بڑھ کر 217 روپے پر پہنچ گئی۔اوپن مارکیٹ میں یورو پانچ روپے مہنگا ہو کر 220 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاؤنڈ 7 روپے مہنگا ہو کر 262 روپے پر پہنچ گیایو اے ای درہم ڈیڑھ روپے مہنگا ہو کر20 سے50روپے کا ہوگیا سعودی ریال ایک روپے 20 پیسے مہنگا ہو کر 57 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔