پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا تمام وزارتوں کا پرفارمنس آڈٹ کروانے کا حکم

17 Aug, 2022 | 03:44 PM

(سٹی42) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تمام وزارتوں کا پرفارمنس آڈٹ کروانے کا حکم دے دیا.

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کا کہنا ہے کہ میں نے ایف بی آر اور دیگر اداروں کو خطوط لکھے ہیں، کچھ جگہوں پر ملکی خزانے کو بہت نقصان پہنچایا جارہا ہے، تمباکو، گاڑیوں اور  اسٹیل کے شعبے میں بہت زیادہ ٹیکس چھوٹ ہے، کار کمپنیوں کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ تیار کرکے جمع کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سگریٹ کمپنیوں کا بھی اسپیشل آڈٹ مکمل کیا جائے، تمام کمپنیوں کا آڈٹ ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے، اداروں میں 80، 80 لاکھ کی تنخواہ پر لوگوں کو رکھا جارہا ہے، جو کام 8 لاکھ کی تنخواہ میں ہوسکتا ہے وہ اسی لاکھ میں کیوں ہو، نیشنل بینک، گیس سیکٹر اور پیٹرولیم میں بھاری تنخواہوں پر لوگ رکھے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں