(علی رامے) پنجاب میں احساس پروگرام چلانے کے لیے احساس ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی گئی، صوبائی وزراء نے احساس ٹیکس لگانے کی تجویز کی مخالفت کردی، احساس ٹیکس پر اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی سے مزید مشاورت کی جائے گی۔
بیوروکریسی نے فنڈز کی عدم دستیابی پر شہریوں سے احساس ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی ہے,ٹیکس جمع کرکے احساس پروگرام پر ہی خرچ کیا جائے گا، احساس پروگرام کےلئے وزارتی کمیٹی کا اہم اجلاس بھی ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کی جبکہ اجلاس میں وزراء بھی موجود تھے، سرکاری دستاویزات کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کو باقاعدہ احساس ٹیکس پر تجاویز دی گئیں, اگر پنجاب میں احساس ٹیکس لگا دیا جائے تو اس سے احساس پروگرام چلانے کے لیے محصولات جمع ہوسکتے ہیں اور وہی فنڈ کم آمدن والے افراد پر خرچ کی جاسکتی ہے ۔
ذرائع کے مطابق بیوروکریسی کی احساس پروگرام پر ٹیکس لگانے کی تجویز سے صوبائی وزرا نے شدید مخالفت کی ہے اور اس کا نافذ کرنے کے لیے انکار کیا ہے ، احساس ٹیکس پر اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی سے مزید مشاورت کی جائے گی ،احساس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت کم آمدن والے افراد کی مالی معاونت کرے گی اور راشن پر رعایت دے گی۔