ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی سے انکار پر لڑکی کے ساتھ وحشیانہ تشدد , ویڈیو وائرل

شادی سے انکار پر لڑکی کے ساتھ وحشیانہ تشدد , ویڈیو وائرل
کیپشن: women rights
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فیصل آباد میں شادی کی تجویز کو ٹھکرانے پر میڈیکل کی طالبہ خدیجہ محمود کو گھر سے اغوا کر لیا  گیا اور  اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں  شادی سے انکار کرنے  پر میڈیکل کی طالبہ خدیجہ محمود کو گھر سے اغوا کر لیا  گیا اور  اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔  لڑکی سے شرمناک حرکات  کی گئی ہیں  ۔ اس پر بہیمانہ تشدد   اور جنسی طور پر ہراساں  کیا گیا ہے۔ وڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے طوفان مچ       گیا ۔ میڈیکل کی طالبہ خدیجہ محمود کو گھر سے اغوا کیا گیا ۔

ملزم دانش نے اپنی بیٹی عنا شیخ اور گارڈز کے ساتھ مل کر لڑکی کو گھر سے زبردستی اغوا    کیا  تھا۔ ملزمان لڑکی کو یونیورسٹی ٹاؤن فیصل آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ پر لے گئے اور  وہاں پر اسے زبردستی جوتے چاٹنے پر مجبور کیا جاتا رہا اور اس کے ساتھ ساتھ اسکے بال بھی کاٹ دیے گئے ۔ یہ سب کرتے ہوئے اسکی ویڈیو  بھی بنا ڈالی ۔