اساتذہ کیلئے پیپر مارکنگ کا معاوضہ بڑھانے کا فیصلہ

17 Aug, 2022 | 01:03 PM

جنید ریاض : تعلیمی   بورڈزکا پیپر مارکنگ کا معاوضہ بڑھانے کا فیصلہ تعلیمی بورڈزنے پیپر مارکنگ کا معاوضہ 20 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپر مارکنگ کے معاوضوں میں اضافہ کے بعد میٹرک کا معاوضہ 42 روپے اورانٹر کا معاوضہ 54 روپے فی پیپر ہوجائے گا۔ تعلیمی بورڈز کا پیپر مارکنگ کا معاوضہ 20 فیصد بڑھانے کا فیصلہ،میٹرک میں پیپر مارکنگ کا معاوضہ 35 روپے مقرر ہے۔انٹرمیڈیٹ میں پیپر مارکنگ کا معاوضہ 45 روپے رکھا گیا ہے۔اضافہ کے بعد میٹرک کا معاوضہ 42 روپے اورانٹر کا معاوضہ 54 روپے فی پیپر ہوجائے گا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ پیپر مارکنگ کے معاوضہ میں اضافہ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔اساتذہ نے بورڈ حکام سے فائل اور نان فائلر کی مد میں معاوضہ میں سے کٹوتی نہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ فائلر کے معاوضہ میں سے 10 فیصد اور نان فائلر کے معاوضہ میں سے 20 فیصد کٹوتی کیجاتی ہے۔کٹوتی نہ ہونے سے ایگزمینرز کو مناسب معاوضوں کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔

مزیدخبریں