ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ ،گرفتار کرلیا گیا

Haleem Adil sheikh
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی کی اینٹی انکروچمنٹ ضلع شرقی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کر کے گرفتاری کا حکم دیدیا۔

 تفصیلات کے مطابق  اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ اینٹی انکروچمنٹ حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے اور وہ تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہے، انہیں 12 نوٹسز بھیجے گئے مگر اس کے باوجود وہ بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کی۔

حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر پہنچ گئی،اس موقع پرپی ٹی آئی کے کارکن بھی عدالت کے باہر  جمع ہو گئے۔خیال رہے کہ اینٹی انکروچمنٹ عدالت نے حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کی تھی جس کے بعد وہ آج عدالت میں دوبارہ پیش ہوئے تھے۔