راحت فتح علی خان کی متنازع ویڈیو، مداح حیرت میں مبتلا

17 Aug, 2022 | 12:22 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستانی معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  گلوکار راحت فتح علی خان اپنے دوست کو اپنے سینے سے لگائے ہوئے ہیں۔راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ یہ میرا نصرت فتح علی خان ہے، یہ حاجی نقیب اقبال ہے، اس سے کوئی بھڑے مت۔راحت فتح علی خان کا مزید کہنا ہے کہ یہ میری جان ہے، ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے۔

اس ویڈیو میں کیمرے کے پیچھے کھڑے کسی شخص کی بھی آواز سنی جا سکتی ہے، ویڈیو سے ایسا لگتا ہے کہ راحت فتح علی خان سے یہ سب بلوایا جا رہا ہے۔دوسری جانب اس وائرل ہوتی ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مختلف رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

چند انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اس وقت راحت فتح علی خان نشے میں بہکے ہوئے لگ رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا پوچھنا ہے کہ جسے راحت فتح علی خان اپنی جان قرار دے رہے ہیں یہ شخص ہے کون۔

مزیدخبریں