ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کاایک اور بڑافیصلہ

file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت نے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح میں ساڑھے 4 فیصد اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ نے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2021-22 کیلیے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح بڑھا کر12.40 فیصد کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال میں 2020-21 کے لیے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح 9.70 فیصد تھی اور اس سے پہلے مالی سال 2019-20 کیلیے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح 12 فیصد تھی۔