بااثر شخص کا شہری پر تشدد، ڈولفن اہلکاروں کوگالیاں؛فوٹیج منظر عام پر

17 Aug, 2021 | 11:37 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک)ماڈل ٹاون میں ڈولفن اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ ، ماڈل ٹاون کے بااثر رہائشی نے پولیس کو ون فائیو کی کال پر ریسپانڈ کرنے پر گالیاں دیناشروع کر دیں ، پولیس کے واپس جانے کے بعد جس نے کال کر کے پولیس کو بلایا، اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈولفن پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کی فوٹیج منظر عام پر آگئی،ڈولفن سکواڈ کو شہری وسیم کی جانب سے مدد کے لیے بلایا گیا تھا ، وسیم کے محلے دار نے وسیم کو پہلے گالیاں دیں اور پھر اس کے گھر میں لگے درخت کو کٹوانا شروع کر دیا تھا، اس پر وسیم نے پولیس کو مدد کے لیے ون فائیو پر کال کی ۔

 پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچی تو وسیم کے محلے دار نے ڈولفن سکواڈ کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ،پولیس کے جانے کے بعد محلے دار نے شہری وسیم کو اپنے ساتھیوں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ شہری وسیم کا کہنا تھا کہ پولیس نے پانچ روز گزرنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

مزیدخبریں