لاہور میں ایک اور وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا

17 Aug, 2021 | 08:21 PM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)کورونا کے ساتھ ڈینگی وائرس کا خطرہ بھی منڈلانے لگا ، لاہور میں ڈینگی بخار کے مزید 2 نئے مریضوں کی تصدیق ، شہر کے 532 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر تلف کر دیا گیا ۔
 تفصیلات کے مطابق موسم برسات کے باعث شہر پر کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس کا خطرہ بدستور منڈلا رہا ہے ۔ لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے مزید 2 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے ایک مریض نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں زیر علاج ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے 532 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ، جسے سرویلنس ٹیموں نے تلف کر دیا ۔

واضح رہے کہ پہلے ہی کورونا  وائرس نے پنجے گاڑ رکھے ہیں لیکن ابھی تک ہدف کے مطابق شہر کی 40 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین نہ لگائی جاسکی، صوبائی وزیر صحت نے ناکامی کا اعتراف کیا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں شہریوں کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔ این سی او سی جانب سے 14 اگست تک چالیس فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف دیا گیاتھاتاہم اس بارے میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہدف حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی۔ اب ڈینگی  بخار کے مریض سامنے آنا تشویشناک  بات ہے۔

مزیدخبریں