ویب ڈیسک: فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر طالبان کی حمایت اور پروموشن کرنے والے تمام مواد پر پابندی لگا دی۔
فیس بک کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی قانون کے تحت طالبان کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے اور ہم نے خطرناک تنظیم کی پالیسی کے تحت ان کے لیے سروسز پر پابندی لگا دی ہے۔ طالبان کے یا ان کے لیے بنائے گئے اکاؤنٹس ہٹا دئیے گئے ہیں اور ان کی تعریف، حمایت اور نمائندگی کرنا منع قرار دیا گیا ہے۔
فیس بک نے دری اور پشتو بولنے والے افغان ماہرین کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے جو ایسے اکاؤنٹس کو مانیٹر کریں گے اور مشکوک اکاؤنٹس کو ہٹائیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر بھی لاگو ہوگی۔
فیس بک نے طالبان سے متعلق مواد پر پابندی لگا دی
17 Aug, 2021 | 06:58 PM