ملا عبدالغنی برادر 20 سال بعد قطر سے افغانستان روانہ

17 Aug, 2021 | 06:35 PM

مانیٹرنگ ڈیسک:   طالبان کے سیاسی ونگ کے سربراہ اور نائب امیر ملاعبدالغنی برادر آج افغانستان پہنچیں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان کے شریک بانی اور ملا محمد عمر کے نائب عبدالغنی برادر اخوند‎‎ افغانستان کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، ملا عبدالغنی برادر  کو  افغانستان میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کاامکان ہے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے قطرسیاسی دفتر کی قیادت دوحا سے ہنگامی طور پر قندھار روانہ ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قندھار میں قطر طالبان رہنماؤں کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں اور  شہر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ملاعبدالغنی برادر تقریباً 20 سال کے بعد افغانستان جا رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ ملا عمر کے انتہائی قابل اعتماد کمانڈروں میں سے ایک ملا عبدالغنی برادر کو 2010 میں پاکستان کے شہر کراچی میں سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا تھا جنھیں 2018 میں رہا کیا گیا جس کے بعد وہ قطر چلے گئے تھے۔

مزیدخبریں