یو ای ٹی میں اسلامیات پی ایچ ڈی کا پرچہ لیک ہونے کا انکشاف

17 Aug, 2021 | 04:50 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس)یو ای ٹی شعبہ اسلامیات پی ایچ ڈی ٹیسٹ لیک آؤٹ ہونے کا انکشاف، متاثرہ طلبہ نے وائس چانسلر، چانسلر، ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت اعلی حکام کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق  متاثرہ طلبہ کی جانب سے وائس چانسلر، چانسلر، ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت اعلی حکام کو لکھے جانےوالے خط میں پرچہ دوبارہ لینے کی اپیل کی گئی ہے، خط کے مطابق تنویر احمد نامی ایک طالبعلم نے واٹس ایپ گروپ میں پرچہ شیئر کیا، پی ڈی ایف فارمیٹ میں پرچہ 6 صفحات پر مشتمل ہے۔

9 اگست کو یہ پرچہ یو ای ٹی شعبہ اسلامیات میں ہوا،پرچہ پنجاب یونیورسٹی کے ایم فل سکالر کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کیا گیا، 03451884221 کے نمبر سے پرچہ گروپ میں شیئر کیا گیا، متاثرہ طلبہ نےتمام شواہد بھی جمع کرا دیئے ہیں،تنویراحمد نامی طالبعلم کے پاس پرچہ کہاں سے آیا؟ خط میں یہ لکھا گیا ہے کہ پرچہ فروخت کیا گیا، ٹیسٹ منسوخ کرکے دوبارہ لیا جائے اور واٹس ایپ گروپس کی تحقیقات کرائی جائیں۔

مزیدخبریں