(عرفان ملک)وحدت کالونی میں27 سالہ تاجر کے قتل کا معاملہ،اظہر اکبر کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قتل کیا۔
ملزمان نے تاجر کا تعاقب کر کے گھر کے قریب آکر گولیاں ماریں، پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کے حلیے کی مدد سے ان سراغ لگایا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کی میت پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مظہر اچھرہ میں ٹائلز کا کاروبار کرتا تھا اور چند دن پہلے ہی وحدت کالونی میں واقع ایک گھر میں رہائش اختیار کی تھی۔
نامعلوم افراد نے گھر کی دہلیز پر تاجر پر گولیاں برسا دیں
17 Aug, 2021 | 04:39 PM