ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کی کتنے فیصد آبادی کو کورونا ویکسین نہ لگائی جاسکی،تشویش ناک خبر آ گئی 

vaccination
کیپشن: vaccination
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)ہدف کے مطابق شہر کی 40 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین نہ لگائی جاسکی، صوبائی وزیر صحت نے ناکامی کا اعتراف کرلیا، ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں شہریوں کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے 14 اگست تک چالیس فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف دیا گیاتھاتاہم اس بارے میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہدف حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی۔

شہر میں 37 فیصد افراد کو ویکسین لگی، ہدف پورا نہیں ہوا لیکن قریب پہنچ چکے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا پنجاب میں اس وقت سب سے زیادہ تباہی بھارتی ویریئنٹ نے پھیلا رکھی ہے،چوتھی لہر میں سب سے زیادہ کیسز اسی کے ہیں۔

   واضح رہے کہ لاہور میں  کورونا سے گزشتہ  24گھنٹوں میں14 افراد انتقال کرگئے جبکہ  مثبت کیسز کی شرح 5.5 فیصد ہوگئی، لاہور شہر میں کوروناوائرس کے418 نئے  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
 ملکی مجموعی صورتحال کی جائے  تو  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 95 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 ہزار 221 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11 لاکھ 5 ہزار 300 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 48 ہزار 181 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصد رہی۔