ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جن کا اپنا ہاؤس ڈس آرڈر ہے وہ ان ہاؤس تبدیلی کے دعوے ہی کرسکتے ہیں،وزیر اعلیٰ

جن کا اپنا ہاؤس ڈس آرڈر ہے وہ ان ہاؤس تبدیلی کے دعوے ہی کرسکتے ہیں،وزیر اعلیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے، اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے، جن کا اپنا ہاؤس ڈس آرڈر ہے وہ ان ہاؤس تبدیلی کے صرف دعوے ہی کرسکتے ہیں۔ہم نے  پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

 عثمان بزدار سے صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ  کو محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لئے گائیڈ لائنز دیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 3 برس میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے پائیدار اقدامات کئے ہیں, حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے، پاکستان کے عوام باشعور ہیں، منفی پراپیگنڈے میں نہیں آئیں گے۔پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ٹولے کا منفی سیاست سمیت جنازہ نکل چکا ہے، عوام نے آر پار کے دعویداروں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔