ویب ڈیسک:افغانستان کے بعد تائیوان سے بھی امریکی فوج کے انخلا کی آوازیں اٹھنے لگیں، امریکا تائیوان میں تعینات اپنے 30ہزارفوجی واپس بلائے ۔ نہ بلانے پر چینی فوج جنگ شروع کرے ۔ گلوبل ٹائمز کے چیف ایڈیٹر کی ٹویٹ وائرل ہوگئی۔
گلوبل ٹائمز کے ایڈیٹر ہوشی جن نے کہا ہے کہ امریکا تائیوان میں تعینات اپنے 30ہزارفوجی واپس بلائے ۔ نہ بلانے پر چینی فوج جنگ شروع کرے، گلوبل ٹائمز کے ایڈیٹر ہو شی جن نے ٹویٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ اگر یہ درست ہے کہ امریکا نے تائیوان میں 30 ہزار فوجی تعینات کررکھے ہیں تو چین کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے اور چینی فوج کو چاہئیے کو وہ فوری جنگ شروع کرکے ان امریکی فوجیوں کا خاتمہ کردے یا انہیں واپس دھکیل دے ۔
ٹویٹ میں امریکی سینٹر جان کارنائن کی ٹویٹ کا ریفرنس دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت جنوبی کوریا میں 28 ہزار جرمنی یں 35 ہزار چارسو 86 جاپان میں 50 ہزارتائیوان میں 30ہزار افریقا میں 7 ہزار اور افغانستان میں 2500 امریکی فوجی تعینات ہیں۔