ویب ڈیسک : چین کے بحری جنگی جہازوں اور لڑاکا طیاروں نے تائیوان کے قریب سمندر میں جنگی مشقوں میں حصہ لیا ۔
رپورٹ کے مطابق تائیوان نے سمندر ی جنگی مشقوں کو اشتعال انگیزی اور داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔ دوسری جانب پیپلز لبریشن آرمی کی مشرقی کمان کی طرف سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے آبدوز شکن جنگی ہوائی جہازوں اور فائٹر طیاروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی مشقیں آبنائے تائیوان میں پیداشدہ حالیہ سکیورٹی صورت حال کے تناظر میں شروع کی گئی ہیں۔ تاہم تائیوانی وزارتِ دفاع نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔