لاہور کی تاجر برادری کا 2 دن کیلئے چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان

17 Aug, 2021 | 02:15 PM

Malik Sultan Awan

جنید ریاض:لاہور کی تاجر برادری کا محرم الحرام کے موقع پر نویں اور دسویں محرم کو مکمل چھٹی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کی بڑی اور چھوٹی مارکیٹوں جن میں ہال روڈ ، مال روڈ ، بیڈن روڈ، انارکلی بازار،شاہ عالم بازار، اچھرہ مارکیٹ،نیلا گنبد مارکیٹ برکت مارکیٹ، لبرٹی مارکیٹ بند ہوں گی۔اسی طرح حفیظ سنٹر ،کینٹ و والٹن مارکیٹ، منٹگمری روڈ سمیت تمام مارکیٹوں کی جانب سے نویں اور دسویں محرم الحرام کی چھٹی کے حوالے سے تاجر برادری نے باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے۔

تاجر برادری کی جانب سے محرم الحرام کے احترام میں مارکیٹوں میں سبیلیں لگائی جائیں گی۔ صدر انجمن تاجران فیروز پور روڈ محبوب سرکی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر تمام مارکیٹیں بند رہیں گے۔

مزیدخبریں