ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹ منصوبہ التوا کاشکار

17 Aug, 2021 | 01:11 PM

سٹی42: ناقص پلاننگ کے باعث ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹ منصوبہ لڑکھڑانے لگا،، اپارٹمنٹ منصوبے کیلئے دیئے گئے تعمیراتی کنٹریکٹس کو چلانے کے لئے 57 کروڑ  کا مطالبہ،ایل ڈی اے نےبرج فنانسنگ کے تحت ایک ارب دینے کی منظوری مانگ لی ۔
 تفصیلات کے مطابق  ایل ڈی اے کے بجٹ سے نیا پاکستان اپارٹمنٹ منصوبے کو ایک ارب کی برجنگ کی جائے گی ۔ کنٹریکٹرز کے آٹھ ورکنگ گروپس 39 بلاک تعمیر کررہے ہیں،2 ارب چورانوے کروڑ کے ٹینڈرز میں سے44 کروڑ موبلائزیشن فنڈ دینا بھی ایل ڈی اے کو مشکل ہوگیا ہے ۔ ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس منصوبے کو اب ایل ڈی اے کے ادھار پر چلایا جائے گا ،برج فنانسنگ کی باقاعدہ منظوری ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی سے لی جائے گی ورکنگ پیپر ارسال کردیا ہے ۔

واضح رہے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کا سنگ بنیاد وزیراعظم پاکستان  عمران خان نے رکھا تھا۔

ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کیلئے پنجاب حکومت نے طریقہ کار طے کردیا، اپارٹمنٹ کی قیمت 27 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہوگی، اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزار لیٹر آف کمفرٹ کے حصول کیلئے بینک آف پنجاب یا اس کے مقررکردہ بینکوں سے رجوع کریں گے، کامیاب امیدوار نیفڈا سے سبسڈی حاصل کرنے کیلئے الگ سے درخواست دے سکیں گے، سبسڈی کے بعد درخواستگزار 10 فیصد جبکہ دیگر 21 فیصد ڈاؤن پے منٹ جمع کروائیں گے، اپارٹمنٹ کی باقی قیمت اپارٹمنٹ میں شفٹ ہونے کے بعد آسان ماہانہ اقساط میں ادا کرنا ہو گی۔

مزیدخبریں