ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدار حکومت کے ٹوکیو اولمپکس کے قومی ہیروز کیلئے خصوصی انعامات

بزدار حکومت کے ٹوکیو اولمپکس کے قومی ہیروز کیلئے خصوصی انعامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بزدار حکومت کےٹوکیو اولمپکس کے قومی ہیروز اورپاکستانی کوہ پیماؤں کیلئے خصوصی انعامات  جبکہ  وزیراعلیٰ  پنجاب سے ٹوکیو اولمپکس میں قوم کا نام روشن کرنے و الے کھلاڑیو ں اور کے ٹو چوٹی سر کرنیوالے کوہ پیماؤں نےملاقات بھی کی۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار سے ٹوکیو اولمپکس میں نیزہ بازی او رویٹ لفٹنگ میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ارشد ندیم، طلحہ طالب، کوچ سید فیاض بخاری اور کوہ پیما ؤں ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو20، 20لاکھ روپے  اور سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو10، 10لاکھ روپے جبکہ محکمہ انرجی کی طرف سے بھی10، 10لاکھ روپے دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  اورسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کوہ پیما ؤں ساجد علی سدپارہ، شہروز کاشف کو10،10لاکھ روپے اور کوچ سید فیاض بخاری کو 5لاکھ روپے کے چیک بھی  دیئے گئے، وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار  نے شاندار کارکردگی پر ارشد ندیم، طلحہ طالب،شہروزکاشف، ساجدعلی سدپارہ اور سید فیاض بخاری کو مبارکباد پیش کی 

 ایتھلیٹس اور کوہ پیماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم او رطلحہ طالب نے ملک کا نام روشن کیا۔ کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب  سے گفتگو کرتے ہوئےارشد ندیم نے کہا کہ آئندہ اولمپکس میں میڈل جیتنے کی پوری کوشش کروں گا۔ طلحہ طالب نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی عزم کو مزید بڑھائے گی۔