کل مسالک علماء بورڈ کے وفد کا سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ

17 Aug, 2020 | 10:12 PM

Arslan Sheikh

( عثمان الیاس ) سٹی فورٹی ٹو کے کامیابی کے بارہ سال مکمل ہونے کی خوشی میں کل مسالک علماء بورڈ کے وفد نے سٹی نیوزنیٹ ورک آفس کا دورہ کیا اور سٹی فورٹی ٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا، وفد نے سٹی فورٹی ٹو کی غیر جانبدارانہ کام کی تعریف کی اور کہا کہ سٹی فورٹی ٹو شہر کی ثقافت اور مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔

سٹی فورٹی ٹو کی کامیابی کے بارہ سال مکمل ہونے پر مبارکباد کا کیک کاٹنے کے لئے کل مسالک علماء بورڈ کے وفد نے سٹی نیوزنیٹ ورک کا دورہ کیا اور کیک کاٹا۔ وفد میں کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم، بشپ آف پاکستان آرچ بشپ سبیٹین فرانسسی شاہ، سراد بشن سنگھ، پردھان، پرہندھک کمیٹی گردوارہ، ہندو رہنما امرناتھ رندھاوا، شعیہ عالم دین علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ اصغر عارف چشتی نے شرکت کی۔

وفد کا ڈائریکٹر نیوز سٹی فورٹی ٹو خرم کلیم نے استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر نیوز 24 نیوز ایچ ڈی میاں طاہر اور گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی فورٹی ٹو نوید چوہدری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفد کا کہنا تھا کہ سٹی فورٹی ٹو شہر کے مسائل کو اجاگر کرتا ہے اور لوگوں کی آواز بنتا ہے، اس کی غیرجانبدارانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

وفد نے سٹی فورٹی ٹو کی سالگرہ کی خوشی میں ڈائریکٹر نیوز سٹی فورٹی ٹو خرم کلیم کے ہمراہ کیک کاٹا اور خصوصی دعا بھی کروائی۔

مزیدخبریں