فیروز پور روڈ، پیٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی

17 Aug, 2020 | 09:10 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 ) فیروز پور روڈ کے قریب نجی کمپنی کے پیٹرول پمپ میں آتشزدگی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ کے قریب پیٹرول پمپ میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر فائربریگیڈ کی مزید گاڑیاں روانہ کردی گئی ہیں جبکہ امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔ ٹریفک جام کی وجہ سے فائربریگیڈ کو جائے حادثہ پر پہنچے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 
پیٹرول پمپ پر لگنے والی آگ نے 2گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ آتشزدگی کے باعث اردگرد کی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں