سونے کی قیمت میں اضافہ

17 Aug, 2020 | 07:35 PM

Arslan Sheikh
Read more!

 ( شہزاد خان ابدالی/ حسن علی ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، سوموار کے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ 

رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتیں 1100 روپے فی تولہ بڑھ گیئں جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 19 ہزار 600 روپے کا ہوگیا اور بایئس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 9 ہزار 358 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 387 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر بڑھکر فی اونس سونا 1960 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ 

جیولرز برادری کا کہنا ہے کہ عالمی سرمایہ کار دیگر شعبوں کے مقابلے میں سونے کی تجارت پر سرمایہ کاری کو زیادہ محفوظ تصور کررہے ہیں۔ اس لئے سونے کی خریداری کا رجحان بڑھا ہے جس کے باعث بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہو گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 168 روپے 16 پیسے پر بند ہوا۔

 فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ روپے کی قدر میں بہتری آ سکے۔

مزیدخبریں