شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ

17 Aug, 2020 | 06:57 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، نیب نےاپوزیشن لیڈراوران کی فیملی کے خلاف منی لانڈنگ کا ریفرنس دائرکردیا۔جاتی امرا میں4ہزارایکڑاراضی کیس میں شہبازشریف اورمریم نوازکوسول کورٹ نے طلب کرلیا، لیگی رہنماحنیف عباسی بھی نیب کےسامنےپیش ہوگئے۔

شریف خاندان کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، قومی احتساب بیورونےاپوزیشن لیڈراوران کی فیملی پراحتساب عدالت میں ریفرنس دائرکردیا۔ ریفرنس میں شہبازشریف،نصرت شہباز،حمزہ شہباز،سلمان شہباز،رابعہ عمران،  جوئیہ علی،نثاراحمد سمیت20ملزموں کو نامزدکیاگیاہے۔چاروعدہ معاف گواہوں میں یاسرمشتاق،محمدمشتاق،شاہد رفیق اورآفتاب وحید کا نام شامل ہے۔

دوسری جانب لاہورکی سول عدالت نےشہبازشریف اورمریم نواز سےجاتی امراء میں4ہزارایکڑاراضی پرقبضےکےالزام میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف،مریم نواز کو 20 اگست کو طلب کرلیا گیا۔لاہور کی سینیئرسول جج فوزیہ سائرہ نےڈاکٹرعبدالرؤف کی درخواست پرسماعت کی۔


ادھراسپورٹس بورڈ کرپشن ریفرنس میں لیگی رہنما حنیف عباسی نیب کےسامنےپیش ہوگئے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ان سےکہاگیا کہ نوازشریف کاساتھ چھوڑدواورابھی واپس چلےجاؤ لیکن نوازشریف کاساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔


حنیف عباسی نے کہاکہ پوچھےگئےسوالوں سےلگتاہےکسی نےکان پکڑواکربنوائے۔پوچھاگیاکہ ساڑھےچھ لاکھ کےبجائےایک لاکھ والاملازم کیوں رکھا؟

مزیدخبریں