ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلین ٹری سونامی کو بڑا دھچکا

بلین ٹری سونامی کو بڑا دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) بزدار سرکار اگلے لاو تے پچھلے تے مٹی پاو‘‘ کے ایجنڈے پر چلنے لگی، نو اگست ٹائیگر فورس پلانٹیشن ڈے پر شادمان اربن فارسٹ منصوبے کے تحت لگائے گئے پودے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث مرجھا گئے۔

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت کا شہر میں اربن فارسٹنگ پر زور ہے، نو اگست کو ٹائیگر فورس پلانٹیشن ڈے منایا گیا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شادمان مارکیٹ میں پودا لگایا۔ شادمان میں اربن فارسٹنگ کرتے ہوئے 7000 پودے لگائے گئے جس میں سے بیشتر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور انتظامی غفلت کے باعث سوکھ گئے۔

معاملے کی نشاندہی پر انتظامیہ الرٹ ہوئی اور مرجھائے ہوئے خراب پودے نکالنے کا عمل شروع کر دیا۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کا کہنا ہے کہ نشاندہی پر خود موقع کا دورہ کیا۔ پی ایچ اے نہ صرف پودے لگانے بلکہ ان کی حفاظت کے لیے بھی متحرک رہتا ہے، کہیں غفلت برتی گئی تو اسکی انکوائری ضرور ہوگی۔

شجرکاری سے اگر آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچانا ہے تو صرف پودے لگانے کے بجائے ان کی مناسب حفاظت بھی کرنی ہوگی تاکہ یہ سایہ دار درخت بن کر آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کا باعث بن سکیں۔