ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسل پلیٹس اور پرکشش نمبرز خریدنے والوں کیلئے خوشخبری

یونیورسل پلیٹس اور پرکشش نمبرز خریدنے والوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان صفدر) محکمہ ایکسائز پنجاب نے پرکشش نمبرز کی ای آکشن اور یونیورسل موٹر رجسٹریشن کا آغاز کر دیا، ایکسائز منسٹر حافظ ممتاز احمد نے افتتاح کر دیا۔ پنجاب بھر کے نمبرز پلیٹس پر ضلع کے نام کے ایلفا بیٹس کی بجائے اب صرف پنجاب لکھا ہو گا۔
محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر یونیورسل اور مینول آکشن کی جگہ پرکشش نمبرزکے حصول کے لیے آن لائن آکشن متعارف کروادی۔ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آفس میں منسٹر حافظ ممتاز احمد نے افتتاح کیا۔منسٹر ایکسائز کا کہنا تھا کہ پر کشش نمبرزکی ان لائن آکشن کی ایڈ کے بعد خواہش مند حضرات اکشن میں حصہ لے سکیں گے۔

رجسٹریشن نمبر کی سیریز اب ضلعی لیول پر ختم کر کے پنجاب لیول پر یونیورسل کر دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مسعود الحق نے نظام سے متعلق بریفننگ دی۔اس موقع پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن منسٹر حافظ ممتاز احمد کا کہنا تھا کہ یونیورسل نمبر کو متعارف کرنے سے لاء اینڈ ارڈر کے مسائل میں کمی واقع ہو گئی۔پرکشش نمبر کے حصول میں کرپشن کو کنٹرول کیا جائے گا۔فی الحال یونیورسل رجسٹریشن کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے شراب لائسنس کیس سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ شراب کے لائسنس کا کیس دو محکموں میں جاری ہے یہ ادارے بہتر فیصلہ کریں گے۔نیب کی کارروائی ابھی جاری ہے کسی نے کوئی کرپشن کی ہوگی تو سب کے سامنے آجائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer