شہزاد خان ابدالی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کےہمراہ لاہور چیمبر کا دورہ،صدر عرفان اقبال شیخ،سینئرنائب صدر علی ہسام اصغر اورنائب صدر میاں زاہد جاوید سے ملاقات،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیب کےتمام سوالات کے جواب دوں گا،نیب نے بطور ملزم نہیں بطور گواہ بلایا تھا۔
وزیراعلی عثمان بزدار نےصوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال کےہمراہ لاہور چیمبر کا دورہ کیا،صدر عرفان اقبال شیخ،سینئر نائب صدر علی ہسام اصغر،نائب صدر میاں زاہد جاوید،سابق صدور اورایگزیکٹیو کمیٹی ممبران سے ملاقات کی،میڈیا کےسوالات کے جوابات دیتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ نیب نے انہیں بطور ملزم نہیں،بطور گواہ بلایا،،جس کا دامن صاف اسے کسی کا ڈر نہیں،ان کا کہنا تھا کہ آج بھی وزیراعظم کی مکمل حمایت اور اعتماد حاصل ہے۔
سردار عثمان بزدار نےکہا کہ کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، سپیشل اکنامک زون کا جلد افتتاح ہوگا،، انہوں نےکہا کہ وزیراعظم کی کورونا سمارٹ لاک ڈاون پالیسی کو دنیا بھرنےسراہا،دس ہزار پولیس کانسٹیبلزکی بھرتی کی منظوری دی اور راوی کنارے نیا شہر بنانے جارہےہیں۔
اس موقع پرصدر فیڈریشن چیمبر میاں انجم نثار،تاجر قائدین خالد پرویز،شاہد نذیر،چودھری خادم حسین اورحارث عتیق سمیت دیگرکاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔