ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای چالان کی سینچری مکمل کرنے والا رکشہ پکڑا گیا

ای چالان کی سینچری مکمل کرنے والا رکشہ پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : ای چالان کی سینچری مکمل کرنے والا رکشہ پکڑا گیا،وارڈنز نے ای چالان کی سینچری کرنیوالے رکشہ ڈرائیور کو دھر لیا۔


رکشہ کو ڈیفنس میں پکڑا، چیکنگ پر 100 ای چالان نادہندہ نکلا، سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق رکشہ اور کاغذات کو قبضے میں لے لیا گیا،سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے کہا ہے کہ شہری قوانین کا احترام کریں۔ شہری ایکسائز کے نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں،ڈیڑھ ماہ میں 2لاکھ6ہزار154گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کے مطابق ڈیڑھ ماہ میں 2لاکھ6ہزار154گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،شہر میں کالے شیشوں،غیرنمونہ نمبرپلیٹس کےخلاف آپریشن جاری ہے، نمبرپلیٹس نہ لگانے پر1لاکھ76ہزار105گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی ۔اپلائیڈ فار 17 ہزار 758 موٹرسائیکل کوچالان ٹکٹ جاری کئے گئے،ٹوٹی نمبرپلیٹس لگانے پر4163گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، کالےشیشوں والی 6ہزار773گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔

واضح رہے کہ  کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے شہریوں کو ہدایات جاری کیں کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں ہوگا۔ ایکسائز کے جاری کردہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 01 لاکھ 17 ہزار 409 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے،سیف سٹی کی نشاندہی پر بھی فوری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer