ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی سیاست میں بریک تھرو

پنجاب کی سیاست میں بریک تھرو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل : پنجاب حکومت اوراتحادیوں کے درمیان معاملات بہترہونےلگے، سپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں 70 ایم پی   ایز اور ایم این ایز وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات کریں گے،تمام محکمانہ سیکرٹریزکو بھی محکمانہ بریفنگ تیار کرنےکی ہدایت کردی گئی۔
 
پنجاب حکومت اوراتحادیوں کے مابین آج اہم ملاقات ہو گی،ذرائع کے مطابق سپیکرپنجاب اسمبلی کی سربراہی میں ارکان اسمبلی وزیراعلی پنجاب سےملاقات کریں گے،جس میں 70 ایم پی  ایز اور ایم این ایز شامل ہوں گے،تمام محکمانہ سیکرٹریز کو بھی ملاقات میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے،سیکرٹریزکو فنڈز اور منصوبوں سے متعلق محکمانہ بریفنگ تیار کرکےلانے کا حکم دیا گیا ہے،ملاقات میں ترقیاتی فنڈز اور حلقے کےمسائل پر بات کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب ارکان اسمبلی کے اعزاز میں نوے شاہراہ قائداعظم پر عشائیہ بھی دیں گے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اے پی سی کا ڈرامہ لگنے سے پہلے ہی فلاپ ہوچکا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے اے پی سی کا شوشہ چھوڑا، پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنے والے مزید تین سال صبر کریں۔ اپوزیشن لوٹ مار سے جمع دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، عوام کے مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آنے لگے ہیں، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ناقابل اعتماد ہے۔ ہم ن لیگ کو ساتھ ملا کر طاقتور بناتے ہیں اور وہ ڈیل کر لیتے ہیں۔ اب پھر ن لیگ ڈیل کر کے تحریک انصاف کی بی ٹیم بن گئی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer