کوروناسے دنیا بھر میں اموات سات لاکھ 66ہزار سے تجاوز

17 Aug, 2020 | 09:27 AM

Shazia Bashir

 (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وبا سے دنیا اب تک چھٹکارا پانے میں ناکام ہے، وائرس نے اب بھی دنیا بھر میں اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے باعث ناصرف مریضوں بلکہ اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں 2 کروڑ 14لاکھ سے زائد کورونا مریضوں میں سے ایک کروڑ 42لاکھ سے زیادہ صحت یاب جبکہ ہلاکتیں 7لاکھ 66 ہزار سے زیادہ ہوگئیں۔ ترکی میں جون کے بعد پہلی بار کورونا کے 1200سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جہاں متاثرین 2لاکھ 78ہزار سے زیادہ ہوگئے۔

دوسری جانب کیسز بڑھنے پر کیوی شہر آکلینڈ میں لاک ڈاؤن میں 26 اگست تک توسیع کردی گئی جبکہ نیویارک میں میوزیمز، آرٹ گیلریز اور ثقافتی مراکز 5 ماہ بعد 24 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 16 ہزار 248 رہ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 24 ہزار 22 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن سے 670 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

 

ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 1308 مریض زیرعلاج ہیں۔ جن میں سے 141 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ملک میں اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 717 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ، جن میں سے 2 لاکھ 66 ہزار 301 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں ایک لاکھ 25 ہزار 904، پنجاب میں 95 ہزار 391، بلوچستان میں 12 ہزار 224 ، خیبرپختونخوا میں 35 ہزار 153، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 181 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 378 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار 486 مصدقہ کیس سامنے آچکے ہیں۔

 

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 717 تک جا پہنچی ہے جن میں سے 2 لاکھ 66 ہزار 301 صحت یاب ہوگئے ہیں جب کہ 6168 افراد اس سے جاں بحق ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 16248 ہے۔24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 6 افراد زندگی کی بازی ہارے ہیں۔

 

مزیدخبریں